کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک مائنز کے چیئرمین وسیاسی وسماجی شخصیت رضوان تنولی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون میں ترقیاتی کاموں کا نا ہوناعوام کو احساس محرومی کا شکار بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کوئی کام نہیں کیاگیا، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ گلی گلی میں سیوریج کی لائنیںبوسیدہ ہوچکی ہیں جس سے گٹر ابل رہے ہیں اور سیوریج کا پانی کھیلوں کے گرائونڈ کو متاثر کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقے کے معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ رضوان تنولی نے کہاکہ میئر کراچی کو بلدیہ ٹائون میں ترقیاتی کاموں کے حوالے نوٹس لینا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کے ٹائون چیئرمین یوسیز کے چیئرمینز محض سیاسی تقریبات میں ہی نظرآتے ہیں علاقے میں ان کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے جلد گمشدگی کا اشتہار دیں گے۔ انہوںنے مزید کہاکہ انتخابات کے دوران سیاسی نمائندوں نے پانی کے حوالے سے اپنی دکانیں چمکائیں اور ووٹ حاصل کیے ، لیکن آج تک بلدیہ میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔


