For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

ٹریفک حادثے میں اضافہ، قوانین میں سختی، روڈ سیفٹی پالیسی کا نفاذ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تیزی سے بڑھتے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں ٹریفک پولیس نے سخت قوانین اور نئی روڈ سیفٹی پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک نظام کو منظم بنانا اور حادثات کی روک تھام ہے، تاہم ماہرین ان قوانین کے نفاذ اور پولیس کی صلاحیت پر سوال بھی اٹھا رہے ہیں۔موٹر سائیکل سواروں اور رکشا ڈرائیوروں کے لیے نئی پالیسی کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو لین کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی۔کوریئر ویو مررز اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔خلاف ورزی کی صورت میں خودکار چالان اور مسلسل خلاف ورزی پر اضافی 2500 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔چنگچی رکشوں پر مرحلہ وار پابندی کا آغاز ہو چکا ہے، اور شہر کی پانچ بڑی شاہراہوں پر ان کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جن میں شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ اور راشد منہاس روڈ شامل ہیں۔جدید نگرانی کے لیے پالیسی کے تحت تمام نجی و تجارتی گاڑیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔جی پی ایس ٹریکر،ڈیش کیم، ریئر ویو کیم،کیبن کیم لازمی قرار دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آئل ٹینکرز میں بفر پلیٹس کی تنصیب اور رفتار ماپنے والے کیمروں (اسپیڈ کیمرہ) کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کا مؤقف ہے کہ “ہم حادثات کم کرنا چاہتے ہیں”ٹریفک پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ”گزشتہ سال کراچی میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ سے جڑے حادثات میں سینکڑوں افراد جان سے گئے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے