لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری،ارکان ٹاؤن کونسل نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف لیاقت آباد ٹاؤن کے مرکزی سبزہ زار افس میں اجلاس کا انعقاد کیا۔
جس میں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی گڈاپ ٹاؤن محمد عرفان صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی، انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ غزہ کے مظلوم نہتے معصوم بچوں عورتوں بزرگوں پر وحشیانہ بمباری اور نہتے معصوم لوگوں کا قتل عام،عالمی قوتوں کی مجرمانہ خاموشی،انسان حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالم برادری اور تمام اسلامی ممالک اور بالخصوص پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کو فلسطین کے حق خود ارییت اور نہتے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب نے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی گڈاپ ٹاؤن محمد عرفان صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے وہاں موجودڈائریکٹر کونسل محمد وسیم، ڈائریکٹر پاکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن لیاقت و افسران اور ملازمین اور خصوصی طور پر شریک تمام میڈیا کوریج کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔
فراز حسیب صاحب نے ارکان کونسل کے سامنے تین مذمتی قرارداد پیش کیں؛
غزہ کے مظلوم فلسطینی معصوم عورتوں بچوں پر اسرائیل کی جانب سے بیہمانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے حق میں پوری عالم برادری میں جا کر احتجاج بلند کریں،اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
دوسری مذمتی قرارداد ڈمپر مافیا اور ٹینکر مافیا کے خلاف بالخصوص کراچی میں ازادانہ نقل و حرکت پر اور ارکان کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا،اور حکومت سندھ سے ان کی بے حسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ نے ٹینکر مافیا اور ڈمپر مافیا کو لوگوں کو کچلنے کا کھلا لائسنس دیا ہوا ہے اور ان کے سامنے حکومت سندھ بے بس نظر اتی ہے۔لہذا حکومت سرند اسکا فورا سدباب کرے،اور ان کو مخصوص ٹائم میں شہر میں داخل ہونے کا پابند کیا جائے۔
11 مارچ 2025 کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے مشکاف میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے ریلوے ٹریک کو بموں سے اڑا کر معصوم اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے شہید کرنے پر ارکان کونسل شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور لیاقت اباد کے تمام ارکان اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،اور یہ کونسل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کی جلد از جلد شفاف تحقیقات کرا کر دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


