For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن، کالے شیشوں پابندی عائد

کمشنر کراچی نے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن، کالے شیشوں پر دو ماہ کیلیے پابندی عاید کردی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر کمشنر کراچی نے شہر میں فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن ،کالے شیشے غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر2 ماہ کی پابندی عاہد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کی جانب سے ان پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کی حدود میں8 اپریل 2025 سے 7 جون 2025 تک گاڑیوں کے غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے۔

اس پابندی کا مقصد غیر قانونی گاڑیوں کے لوازمات کو روکا جانا ہے تاکہ سڑکوں پر مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 195(i)(a) Cr.PC کی پیروی میں متعلقہ تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو اس حوالے سے تحریری شکایات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سے متعلق کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے