اربن ریسورس سینٹر (یو آر سی) کراچی کا جنرل باڈی اجلاس چیئرمین معروف شہری منصوبہ ساز عارف حسن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ادارے کے مختلف امور پر غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران اراکین نے پیش کردہ آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی ہے جبکہ تنظیمی ڈھانچے میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل کا آغاز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیما لیاقت کو اربن ریسورس سینٹر (یو آر سی) کے آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر الیکشن شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔
جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا 15 اپریل 2025ء کو ہوگا، نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اپریل 2025ء ہے، اعتراضات اور سماعت 18 اپریل کوہونگے۔


