وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی گریجوایٹ ریسرچ منیجمنٹ کونسل نے 66 ویں اجلاس میں سعید مسعود عثمانی ،شعبہ ابلاغ عامہ کو پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان جنہیں صحافتی علمی و ادبی حلقوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے کے زیر سرپرستی پی ایچ ڈی مقالہ کے موضوع ’’ کراچی میں ایف ایم ریڈیو نشریات کی مقبولیت اور سامعین کا تجز یاتی مطالعہ‘‘ پر ملکی و غیر ملکی ممتحین کی مثبت رپورٹ و کامیاب پبلک ڈیفینس کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس دوران انہیں 4 بار ہارٹ اٹیک اور فالج کا اٹیک بھی ہوا مگر انہوں علمی سفر کو ان رکا وٹوں کے باوجود جاری رکھا ۔ 80 سال کی عمر میں سعید مسعود عثمانی کا پی ایچ ڈی کرنا دلچسپ و حیرت انگیز خبر ہے ۔
کراچی میں ایف ایم ریڈیو نشریات کی مقبولیت اور سامعین کا تجز یاتی مطالعہ’’ “اس تحقیقی مقالہ میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایف ایم ریڈیو کے معاشرتی اور ثقافتی اثرات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔ تحقیقی مقالے میں کراچی کے تمام اضلاع سے سروے میں بغیر کسی امتیازی سلوک کے ہر جنس کے کی نمائندگی کرنے والوں کو شامل کیا جس میں 2500 مرد 2226عورت اور 400خواجہ سرا شامل کئے گئے جس کی وجہ سے اس تحقیق کو ممتاز حیثیت حاصل ہے۔مقالے میں پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق 70 فیصد نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو کی نشریا ت نے عوام کا سیاسی شعور بیدار کیا۔ 86 فیصد نے راے دی ریڈیو نے قدرتی آفات، حکومتی پیغامات،حفاطتی تدابیر ، اقدمات سے اگاہی فراہم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔96 فیصد ایف ایم ریڈیو کی نشریا ت نےہمارے تہذیبی و ثقافتی رویوں میں تبدیلی رونما کی ہے۔ 90 فیصد نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ایف ایم ریڈیو سنتے ہیں ۔ 80 فیصد ایف ایم ریڈیو نے زبان کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔ 90 فیصد ریڈیو پر جدید ذرائع ابلاغ کے اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔
ایف ایم ریڈیو نے پروپیگنڈہ کی بجائے تعلیم کو عام کرنے ، مختلف معاشرتی اور ثقافتی امور کو اجاگر کرنے، عوام الناس میں آگاہی مہم کے لئے بلاشبہ ایف ایم ریڈیو نے پاکستان میں ریڈیو نشریات کی از سر نو بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماضی کی نسبت اب آزادانہ اظہار کی رائے ، ثقافتی و سماجی رویوں میں تبدیلی کے لئے اسوقت دو سوسے زیادہ ایف ایم ریڈیو ,کمرشل اینڈ نان کمرشل ,سننے والوں کے لئےمعاون ترقیاتی ابلاغ ، تعلیمی ، تفریحی اور معلوماتی پروگراموں کو نشر کررہے ہیں۔ ایف ایم ریڈیو سامعین ، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے عوام میں آگاہی ، تعلیم اور معلومات پھیلانے کے ذریعے کردار ادا کر کے معاشرتی اور ثقافتی رویوں پر اثر انداز ہو کر انہیں تبدیل کرتا نظر آرہا ہے
تحقیقی مقالے میں پیش کی جانے والی سفارشات میں پیکا ، پیمرا اظہار رائے پر پابندی کی پالیسی پر نظرثانی کرنے ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جانے والا نصاب کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے ۔نئے نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے کھلنے سے ہنر مند، تجربہ کار اور تربیت یافتہ عملہ رکھنے ۔ ایف ایم ریڈیو کے پر روگراموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سامعین سے رائے حاصل کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کرنے ۔ اور میڈیا تنظیموں کو مختلف شہروں، قصبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری اداروں میں خصوصی تربیتی ورکشاپس، سیمینارز کا اہتمام کر نے کے اقدامات کرنا شامل ہیں ۔ صحافتی علمی و ادبی حلقوں دوست احباب کی جانب سے سعید مسعود عثمانی کو ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی پریس کلب نے 25 اپریل بوقت شام 5 بجے سعید عثمانی کے تحقیقی مقالے کی پریزینٹیشن رکھی گئی جسکے مقررین ڈاکٹر معراج الہدیٰ ، خلیل اللہ فاروقی ، تحسین فاطمہ، ڈاکٹر توصیف احمد خان ، اور مظہر عباس اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔
تعلیم کے لیے عمر کی قید نہیں، 80 سالہ ریسرچ اسکالر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔


