For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

گلبرگ ٹائون میں مزید 2 پارک کے افتتاح کی تیاری

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور متعلقہ یو سی چیئرمینوں کے ہمراہ پارکوں کا دورہ یوسی 5 میں بلاک 9 میں باغ عائشہ اور یوسی 7حسین آباد میں خاتون جنت پارک کا تزین و آرائش کے بعد عنقریب افتتاح کیا جائے گا.

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں پارکوں اور پلے گراؤنڈ کی آباد کاری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم مزید دو پارکوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ہم بالخصوص باغ عائشہ میں بھی اوپن ایر جم کا کانسپٹ لے کر آ رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے تحفہ ہے پارکوں کو بنانا اور ان کو مینٹین رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے پارکوں کو آباد رکھنے کے لیے محکمہ باغات کا عملہ اور افسران کی بھرپور توجہ کی وجہ سے گلبرگ ٹاؤن میں آباد ہونے والے پارکوں سے عوام مستفید ہو رہی ہے.

پارک عوام کو سستی تفریح مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے میں اور میری پوری ٹیم گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشہ ہے یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے کہ ہم عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کریں۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید یوسی 5 کے وائس چیئرمین عرفان شاہ یو سی 7 کے چیئرمین زبیر والی اور دیگر بلدیاتی افسران و کونسلرز بھی موجود تھے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے