For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

کراچی: کے ایم سی کی میونسپل چارجز میں مزید اضافے کی تجویز

کراچی:کے ایم سی نے میونسپل چارجز میں مزید اضافے کی تجویز دے دی۔ کے ایم سی حکام کے مطابق مونسپل ٹیکس میں اضافہ کی تجویز سٹی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

کے ایم سی حکام کے مطابق شہری سہولیات میں بہتری کے لیے کےمیونسپل ٹیکس میں معمولی اضافی کیا ہے۔ صارفین سے حاصل رقم شہری سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔

کے ایم سی حکام کی مجوزہ تجاویز کے  مطابق  پچاس یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنی ہونگے۔ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 30روپے کے اضافے کے ساتھ 50روپے ادا کرینگے، 201 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالےپچاس روپے اضافے کےساتھ سو روپے ادا کرینگے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق 301 سے 400 یونٹ استمعال کرنے والے سو روپے اضافے کے بعد 200 روپے چارجز دینگے۔ 401 ایک سے 500 بجلی کےیونٹ استعمال کرنے والے 100 روپے اضافے کے بعد 225 روپے ادا کرینگے۔ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے 125 روپے اضافے کے ساتھ 275 روپے ادا کرینگے۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

کے ایم سی حکام کے مطابق 601 سے سات سو یونٹ استعمال کرنے والوں پر 125 روپے اضافے کے 300 روپے جارجز کی تجویز ہے۔ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کو 450 روپے اضافے کے ساتھ 750 روپے ادا کرنا ہونگے، اور جنرل سروسز پر 600، کمرشل صارفین پر 550 اور صنعتی صارفین پر 750 چارجز کی تجویز زیر غور ہے۔

میونسپل چارجزکی تجویز پیپلزپارٹی کے بلدیہ عظمیٰ میں اراکین نے دی۔ کونسل اجلاس میں تجویز کی منظوری ضروری ہے۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے اراکین سٹی کونسل دیگر جماعتوں سے رابطے کرینگے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے