کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے برسات سے پہلے برساتی نالوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔ ایگزیکٹو آفیسرمحمد عمر فاروق ملک کو تمام بر ساتی نالوں پر انجیینیرز نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں باشوں کے پیش نظر قبل از وقت اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایگزیکٹو آفیسرمحمد عمر فاروق ملک نے تمام برساتی نالوں کی صفائی بر وقت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برسات کے موقع پر عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے جائے گی۔
ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سی بی سی کی مشینری اور عملہ بارشوں کے دوران 24 گھنٹے کام کریں گا۔ ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ کے قیام کی ہدایت کی گئی۔ سی بی سی میں مختلف مقامات پر ریلف کیمپس لگائے جائیں گے جس پر عملہ 24 گھنٹے موجود ہو گا۔


