For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا فائل مینیجمینٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا فائل مینیجمینٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا حتمی منظوری ڈی جی کے ڈی اے دینگے.

کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ڈائریکٹر لینڈ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی آصف رضا چانڈیو نے فائل مینیجمینٹ سسٹم پر عملدر آمد کے لئے ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دوسری بار یاد دہانی کے لئے خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لینڈ مینجمنٹ کی فائل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ ناگزیر ہے ڈائریکٹر آصف رضا چانڈیو نے خط میں کہا کہ گورننگ باڈی کی قرارداد نمبر 16 اور ڈائریکٹر لینڈ کی سرکاری ہدایت کے باوجود تاحال لینڈ ڈپارٹمنٹ میں فائل مینجمنٹ سسٹم نافذ نہیں کیا جا سکا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ دو بار ڈائریکٹر آئی ٹی کو اس سلسلے میں تحریری طور پر یاد دہانی کروائی گئی، مگر کسی قسم کی عملی پیش رفت نہیں ہوئی، یہ اقدام محکمے میں شفافیت، کارکردگی اور مؤثر ریکارڈ کیپنگ کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

اس اقدام سے کے ڈی اے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کوبھی بہتر سروسز فراہم ہو سکیں گی۔یاد رہے کہ ڈائریکٹر لینڈ کی جانب سے پہلے بھی 18 مارچ 2025 کو ڈی جی کے ڈی اے کو عمل کروانے سے متعلق خط لکھا تھا، مگر ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے