For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

سندھ ہائیکورٹ: کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواست

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواست پرعدالت نے دونوں جامعات کو آخری مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ فوری طور پر جواب جمع کرایا جائے۔ عدالت نے

مزید ہدایت دی کہ تین ہفتوں کے اندر طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست ڈاکٹر شامل خان اور دیگر طلبہ کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین کے توسط سے دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کرے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سندھ اسمبلی نے فروری 2022 میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق قانون منظور کیا تھا لیکن ساڑھے تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال انتخابات نہیں کرائے گئے جو طلبہ کے بنیادی جمہوری حقوق کے منافی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جن جامعات کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، ان کا جواب کہاں ہے؟ اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جامعہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا ہے تاہم ڈاؤ یونیورسٹی اور کے ایم ڈی سی کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے دونوں جامعات کو آخری مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ فوری طور پر جواب جمع کرایا جائے۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ تین ہفتوں کے اندر طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وکیل نے مؤقف دیا کہ طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور مجوزہ آئین سیکریٹری جامعات کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے دورانِ سماعت وزارت جامعات و بورڈز سے بھی وضاحت طلب کی کہ طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے