For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں ملزم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں ملزم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


 کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں ملزم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی۔ شریک ملزم شہریار عبوری ضمانت پر عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تھے۔

یس پراپرٹی ریلیز کرنے کے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم متعلقہ ادارے اور تفتیشی حکام نے کوئی ریورٹ جمع نہیں کروائی۔ عدالت نے ملزم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو اگست میں قتل کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم ویڈیو بیان میں اعتراف کرچکا ہے۔ ملزم قتل کے بعد خیبر پختونخواہ فرار ہوگیا ہے۔ قتل کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے