پاکستان رینجرز (سندھ)کا اسٹریٹ کرائم کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری۔
پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے لیاقت چوک، اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد علی ولد محبت خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی عمران اور عدنان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دو فرار ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاقت چوک ، اورنگی ٹان میں اسلحے کے زور پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے موٹر سائیکل چھیننے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
ڈیو ٹی پر معمور رینجرز اہلکار وں نے بر وقت کا رروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا تاہم ملزم کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملز م گاں نوڈیرو تحصیل رتو ڈیرو ضلع لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ فرارساتھی عمران اور عدنان ڈکیت گینگ کے سربراہ ہیں۔
ملزمان کراچی کے علاقوں قائد آباد، صدر اور گردونواح میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں عابد اور یار محمدکے ہمراہ آبائی گاؤں میں لوٹ مار اور اقدام قتل کے متعدد وارداتو ں میں بھی ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر د یاگیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔


