For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

بلاول بھٹوزر داری کا 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی آئی خان اور حسن خیل کے علاقوں میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس و سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی و انتہاپسندی سے اپنے وطن کو پاک کرنا پاکستانی قوم کا متفقہ ایجنڈا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کترے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس کو بھی بے مثال عزم و قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی و انتہاپسندی سے اپنے وطن کو پاک کرنا پاکستانی قوم کا متفقہ ایجنڈا ہے۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے