For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

سندھ ہائیکورٹ ، لاپتا طالب علم غنی امان چانڈیو کی بازیابی سے متعلق درخواست پرآئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری ، 14نومبر تک جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا طالب علم غنی امان چانڈیو کی بازیابی سے متعلق درخواست پرآئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں لاپتا طالب علم غنی امان چانڈیو کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 18 اکتوبر کی شام کو غنی امان کو شارع قائدین پر قائم ہسپتال سے اٹھا لیا گیا۔

غنی امان چانڈیو اپنے جڑواں بچوں کے علاج کیلئے ہسپتال میں تھا۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

قانون نافذ کرنے ادارے کے اہلکار اور کچھ سادہ لباس میں لوگ روم کے اندر داخل ہوئے۔ غنی امان چانڈیو کے دو نومولود جڑواں بچے زیر علاج ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ غنی امان چانڈیو کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

 درخواست لاپتا نوجوان غنی امان کی بہن کی جانب دے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت، آئی جی سندھ و دیگر فریق بنایا گیا ہے

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے