سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمے کے اندارج کی درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔
جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمے کے اندارج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈی سی ایسٹ اور انکروچمنت سیل نے گورنر اور انکی اہلیہ کی ایما پر زیر تعمیرگھر گرایا۔
گورنر سندھ کی اہلیہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ڈی سی ایسٹ نے کہا تھا کہ گرایا جانے والا گھر ریلوے کی زمین پر غیر قانونی تعمیر کیا جارہا تھا۔
خاتون گلشن اقبال میں مکان تعمیر کررہی تھی جسے مسمار کردیا گیا۔
ماتحت عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کردی تھی


