For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

سندھ ہائی کورٹ نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مبینہ افغان شہری کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مبینہ افغان شہری کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں جعلی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مبینہ افغان شہری کیخلاف کارروائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزاد کے وکیل نے موقف دیا کہ افغان شہری محمد پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ہے۔

 افغان شہری نے والد کے 2 علیحدہ ناموں سے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں۔

افغان شہری نے متعدد شہریوں کی زمینوں پر جعل سازی سے قبضہ کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

افغان شہری کیخلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے اور نادرا کو درخواستیں دی ہیں۔

 ایف آئی اے اور نادرا غیر ملکی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے۔ موجودہ حالات میں افغان شہری ملک کے لئے سیکیورٹی تھریٹ ہے۔

 ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو افغان شہری کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست ناقابل سماعت ہے

- Advertisement -
advertise 2advertise 1
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے