For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی میں تقسیم راشن کی تقریب کا انعقاد

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی میں تقسیم راشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین رضوان عبد السمیع نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ٹاؤن میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں ان کی تعلیم، روزگار اور معاشرتی حیثیت میں بہتری لانے کی کوششیں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ نے کمیونٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ اس طبقے کو معاشرتی دھارے میں بہتر طریقے سے شامل کیا جا سکے ساتھ ہی ٹاؤن میں ایک اسکیم تیار کی جا رہی ہے جس کے تحت جناح ٹاؤن میں ٹرانس جینڈرز کی پاپولیشن کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں مختلف ایج گروپس اور تعلیمی معیار کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹاؤن انتظامیہ ان کے لیے مختلف نوعیت کی اسکیمز متعارف کرائے گی، جیسے کہ ٹیکنیکل ٹریننگ اسکولز اور بیوٹیفیکیشن کورسز تاکہ وہ پارلرز یا دیگر کاروباری اداروں میں کام کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈرز کو ایسے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں جو نہ صرف ان کی مالی حالت بہتر بنائیں بلکہ انہیں ایک باعزت اور معاشرتی طور پر فعال زندگی گزارنے کا موقع بھی فراہم کریں۔ اس ضمن میں ایک اور اہم اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے تحت ٹرانس جینڈرز کو موٹر سائیکل فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فوڈ پانڈا جیسے پلیٹ فارمز پر کام کر سکیں جس کے بعد اس کو جناح ٹاؤن کے تمام ٹرانس جینڈرز تک پھیلایا جائے گا۔چیئرمین رضوان عبد السمیع نے مزید کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ راشن کی تقسیم کا عمل سب سے پہلے ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد کے لیے شروع کیا جائے گا تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کے افراد کو اپنے کونسل ممبر سادیہ کا تعاون حاصل کرنا چاہیے تاکہ وہ مزید اسکیمز اور مشوروں کے ذریعے اپنی کمیونٹی کی مثبت تصویر پیش کر سکیں اور معاشرے میں ایک ہنر من اور باعزت طبقے کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔ان تمام اقدامات کے ذریعے ٹاؤن انتظامیہ کا مقصد ٹرانس جینڈرز کی زندگیوں میں بہتری لانا اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔ اس کے لیے ہم نے کمیونٹی کے تعاون اور مشوروں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ منصوبہ کامیاب ہو سکے، چیئرمین رضوان عبد السمیع نے اختتام پر۔وائس چیئرمین حامد نواز خان نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ اور ہماری ذمہ داری ہیں انتظامیہ نے انکی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہیں جس کہ ذریعے انہیں باعزت طریقے سے روزگار میسر آسکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں ٹرانس جینڈر کمیونٹی میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے اور آئندہ بھی اس کمیونٹی کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن بھی موجود تھے

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے