For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

ماحول کی بہتری : لانڈھی ٹاؤن اور گرین مائنڈز پاکستان کا اشتراک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لانڈھی ٹاؤن کے ڈپارٹمنٹ آف یوتھ ایمپاورمنٹ نے گرین مائنڈز پاکستان کے تعاون سے جوہر لائبریری، لانڈھی نمبر 2 میں ماحولیاتی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ گرین مائنڈز پاکستان کے بانی و سی ای او عبدالولی خان اور ڈائریکٹر شاہد خان نے شرکاء کو ماحولیات، آلودگی کی اقسام، ان کے تدارک اور انفرادی کردار پر تربیت دی۔چیئرمین لانڈھی ٹاؤن، عبدالجمیل خان نے افتتاحی کلمات میں ماحول کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمین ہمارا واحد مسکن ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔عبدالولی خان نے چھ ہفتوں پر مشتمل ورکشاپس میں زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طرز زندگی میں سادگی، پائیدار اشیاء کی خریداری اور اشیا کو دوبارہ استعمال میں لانے کی ترغیب دی تاکہ کچرے کی مقدار کم ہو۔ورکشاپ سیریز کے آخری سیشن میں شاہد خان نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ماحول کے تحفظ کو نیکی قرار دیا۔ انہوں نے نبی کریم ؐ کی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے پانی کے سمجھداری سے استعمال، گندگی نہ پھیلانے اور درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔شرکاء کو ترغیب دی گئی کہ وہ حاصل کردہ معلومات دوسروں تک پہنچائیں۔ اساتذہ کو اپنی کلاسز اور اسکولوں میں ورکشاپس منعقد کرنے کے لیے گرین مائنڈز پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔شرکاء نے ڈائریکٹر یوتھ ایمپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ لانڈھی ٹاؤن، نعیم گوہر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کی بہتری کے لیے ایسی تعلیمی کاوشیں جاری رہیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے