کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرن بائی پاس پر لگنے والی ایشا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی 2025 کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلہ پاسز پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق 2024 میں گاڑیوں کے پاسز کی قیمت 6500 روپے تھی، جو اب 2025 میں 50 فیصد کمی کے بعد 3250 روپے میں دستیاب ہوں گے اسی طرح موٹر سائیکل کا پاس 2024 میں 3000 روپے کا تھا، جو اب 2025 میں 1500 روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔یہ رعایت کراچی کے شہریوں کے لیے سنت ابراھیمی کا فریضہ ادا کرنے میں آسانی پیدا کرے گی کیونکہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ مویشی منڈی میں آمدورفت کر سکیں گے۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے جاری کیے جانے والے پاسز کو مویشی منڈی کے دوران پورے مہینے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، جس سے عوام کو اپنی مرضی کا جانور خریدنے اور منڈی میں اہل خانہ کے ساتھ گھومنے کی سہولت ملے گی مویشی منڈی کے داخلی دروازے پر پارکنگ پاسز حاصل کرنے کے لیے کیمپ بھی قائم کیا جائے گا، جس کا ٹھیکا عدنان عتیق کو دیا گیا ہے، یہاں گاڑیوں کے لیے 3250 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 1500 روپے کے پاسز حاصل کرکے شہری پورے مہینے تک منڈی میں آ جا سکیں گے۔اس رعایت سے شہریوں کو مویشی منڈی میں جانے اور اپنے جانور خریدنے میں مزید آسانی ہوگی، اور وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے مویشی منڈی تک پہنچ سکیں گے۔
مویشی منڈی میں داخلہ پاسز پر رعایت کا اعلان
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔


