کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور معصوم بچے کی جان نگل گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش گٹر سے نکال لی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان نگل گیا۔ مواچھ گوٹھ میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کم سن بچہ گٹر میں گر کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔کراچی میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ شہر میں کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔ مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلہ میں معصوم بچہ گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گر کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلہ میں بچے کی لاش گٹر سے نکال لی گئی ہے۔ 3 سالہ عبد الرحمان گٹر کے گندے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی، انتظامیہ غائب
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔


