For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی یافتہ بن سکتی ہے، ڈاکٹر فواد

 گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام نشتر بستی اسکول میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد تھے، جنہوں نے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں انعامات، شیلڈز اور دیگر ایوارڈز تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے۔ ہم نے اسکول کی عمارتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ ساتھ ہی اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو علم کی جانب راغب کرنے اور انہیں اضافی مالی بوجھ سے بچانے کیلئے مفت یونیفارم و اسکول بیگز کی فراہمی کو ممکن بنایا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں اسکول میں بچوں کی انرولمنٹ میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم کے مساوی مواقع میسر آئیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک باوقار اور تعلیم یافتہ قوم کا حصہ بن سکیں۔ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جو کسی بھی معاشرے کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔

تقریب میں ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن اسماء طاہرہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن عظیم حیدر،ڈائریکٹر ایڈمن رئیس احمد ، ڈائریکٹر پارکس غلام رسول ،اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر طالب علموں کے لیے ظہرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا، جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا کی گئی بعد ازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات وشیلڈز تقسیم کی گئیں۔.

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے