For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

گلشن اقبال: تجاوزات کیخلاف آپریشن ٹیم پر حملہ

یوکے اسکوائرگلشن اقبال بلاک 14 میں جناح ٹاؤن کی جانب سے تجاوزات کیخلاف کاروائی کے دوران عملے کو زدوکوب کرنے کے ساتھ انہیں اسلحے کے زور پر نیومحمدی شیرمال کی جانب سے شدید ہراساں کرنے کے ساتھ یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی جس پر انسداد تجاوزات کی ٹیم نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں۔

اطلاع ملنے پر ٹاؤن انتظامیہ کا قانونی کاروائی کا فیصلہ ‘ اور عندیہ دیا ہے کہ محمد علی شیرمال کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے عمل کو سبوتاژ کرنے اور سرکاری کام میں مداخلت ڈالنے پر ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے.

متعلقہ تھانے کو واقعے سے متعلق درخواست جمع کروادی گئی ہے اور اگر اس واقعے کا نوٹس نہیں لیا گیا تو مزید قانونی کاروائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے.

ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جناح ٹاؤن گزشتہ کئی مہینوں سے کاروائی کر رہا ہے جس کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں لیکن بعض عناصر نے گینگ کا روپ دھار رکھا ہے اور وہ کاروبار کرنے کے ساتھ تجاوزات مافیا کا روپ دھارے ہوئے ہیں لہذا ایسے عناصر سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا اور اگر یہ مزاحمتی سلسلہ جاری رہا تو اس کا مکمل بندوبست کیا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے