چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، وائس چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن اسحا ق تیمور ی کے ہمراہ مولاناحسین آزاد اسکول میں جاری امتحانی مراکز کادورہ کیا۔
لیاقت آباد میں تقریبا سات کے قریب امتحانات کے مراکز بنے ہیں جن میں نائن اور میٹرک کے امتحانات جار ی ہیں اس میں لیاقت آباد ٹاؤن کی خود کی ایک بلڈنگ ہے جس کے اندر تقریبا 500 سے 600 طالبات ہیں۔
جن کا سینٹر پڑا ہے تو اس حوالے سے ہم نے مولانا حسین آزاد اسکول کا وزٹ کیا ہے جس کے اندر ہماری طرف سے تمام چیزیں مکمل ہیں جس میں بچوں کو وقفے وقفے سے پانی بھی پلایا جاتا ہے اس وقت جو دیگر چیزیں ہیں اس میں تمام چیزوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
اسی طرح اسکول کے سامنے پارک ہے اس پارک کو والدین کے لیے کھول دیا گیا ہے اور والدین کے لیے بھی وہاں پر پانی کا انتظام کیا گیا ہے کیونکہ گرمی بہت ہے لیکن سب سے زیادہ جو پریشانی اس وقت آ رہی ہے جب لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
امتحانات شروع ہونے سے پہلے میں نے کے الیکٹرک کو لیٹر لکھا تھا کہ کم از کم جب تک نائن میٹرک کے امتحانات ہو رہے ہیں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے لیکن پھر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
طالبات نے شکایت کی ہے بہرحال لوڈ شیڈنگ بہت ہے اور ہم کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امتحانی اوقات کے اندر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دو شفٹوں کے پیپر ہو رہے ہیں ا س اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔
وائس چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن اسحا ق تیموری نے کہا مولانا حسین آزاد اسکول کا ہم نے وزٹ کیا وہ بہت بہتر تھا تمام چیزوں کی وجہ سے ڈسپلین کے حوالے سے کیونکہ ہم نے اس کی بہت پہلے سے تیاری کر رہے تھے اور یہ اسکول وہ ہے جس کی ہم نے پوری جو ہے مینٹیننس بھی کی ہے ہم عنقریب اس کا افتتاح بھی کر رینگے۔


