کمشنر کراچی نے شہر کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشہ کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی۔ کراچی میں 1+2 اور 1+4 موٹر کیب رکشاؤں پر 2 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک پابندی نافذ، خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔
جن سڑکوں پر رکشہ کے آنے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ سمیت اہم شاہراہیں شامل ہیں۔ 1+4 رکشے مزار عبداللہ شاہ غازی، اسٹيڈيم روڈ، اور دیگر علاقوں میں بھی بند کیے گئے ہیں۔
کمشنر سید حسن نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا فوری اطلاق فوری ہوگا۔ ٹریفک پولیس کو شکایات درج کرانے اور کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔
تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری، پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے مطابق ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر اور حادثات سے بچاؤ کے لیے فیصلہ کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق غیر مجاز اور خود ساختہ روٹس پر چلنے والے رکشے ٹریفک میں رکاوٹ بن رہے تھے۔


