مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال کا دورہ کیا اور سی ایس ایس کارنر کے زیر انتظام نئے بیج کی کلا سسز کا افتتاح کر دیا۔
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور سرمایہ افتخار ہیں، اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا حق ہے۔
مئیر کراچی نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور اپنے خوابوں کی تعبیر کا واحد راستہ ہے۔ کراچی کی تہزیب وثقافت اور تاریخی عمارات ہمارا ورثہ ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تاریخی عمارات کی بحالی اور تزئین و آرائش پر کام کر رہے ہیں۔ سی ایس ایس کارنر میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ کراچی کے مسائل پر مکالمہ کرؤں گا۔
تقریب سے ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم، سلطانہ صدیقی، طارق مصطفی، طارق فواد دیگر نے بھی خطاب کیا۔


