For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

مکہ مکرمہ میں دفاعی میزائل سسٹم نصب

مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے  والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ میں نصب دفاعی میزائل سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے۔

دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور گرد و نواح کے علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ائیر فورس کی جانب سے  سکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جارہا ہے۔

کمانڈر ائیرفورس حج مشن گروپ کے مطابق سعودی ائیر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے اور ضروری آلات کی نقل و حرکت میں بھی معاونت کررہی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے