For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
For Ads contact updatekarachi54@gmail.com
advertise 2advertise 1

سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ،گورنر کی جانب سے درخواست کو نمٹادینے تک محتسب اعلیٰ کا حکم معطل رکھنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گورنر کی جانب سے درخواست کو نمٹادینے تک محتسب اعلیٰ کا حکم معطل رکھنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم ہدایت دیتے ہیں گورنر اس معاملے کو میرٹ پر دیکھیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔

وکیل عابد زبیری نے موقف اختیار کیا کہ کل پھر سے اس سے متعلق سماعت گورنر ہاؤس میں ہونے والی ہے۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ گورنر ہاؤس عدالت کی طرح نہیں ہوتی جیسا کہ عدالت میں روز سماعت ہوتی ہے۔

ابھی گورنر کے سامنے اپیل کی سنوائی باقی ہے ہم اس پر آرڈر نہیں کرسکتے ۔

عابد زبیری ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ لوگ یہاں کہتے ہیں کہ گورنر کے سامنے معاملہ ہے یہاں نہ چلائیںاور جب گورنر سندھ کے سامنے جاتے ہیں وہاں کہتے ہیں ہائیکورٹ میں معاملہ موجود ہے۔

ہماری استدعا یہی ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ گورنر اس معاملے کو میرٹ پر دیکھیں۔ہماری جانب سے محتسب اعلی کا حکم معطل رہے گا جب تک گورنر اس درخواست کو نمٹاتے نہیں۔

گورنر کے سامنے ہمارا کوئی بھی حکم رکاوٹ نہیں ہے انہیں تمام اختیارات حاصل رہے گے۔جب تک گورنر اس درخواست کو نمٹا نہیں دیتے محتسب اعلی کا حکم معطل رہے گا۔عدالت کی جانب سے سماعت تین ہفتوں کے لئیے ملتوی کردی گئی۔

- Advertisement -
advertise 2advertise 1

صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ صوبائی محتسب کا سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کرچکی ہے

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے